Speech Details Home / Speech Details

Peer Syed Obaid Ullah Shah Sahib

Founder's Speech

Speech From Founder's Speech

الحمدللہ رب العالمین!
یہ ادارہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور حضور نبی کریم ﷺ کی عنایاتِ خاصہ کا مظہر ہے۔ ہہمارا مقصد ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآن و سنت کی تعلیم اولیاء اللہ کے پاکیزہ منہج پر حاصل کر کے دینِ اسلام کی صحیح ترجمانی کرے  اور معاشرے میں ایک مثالی کردار ادا کرے۔

ہم نے اس ادارہ کی بنیاد اخلاص، تقویٰ اور خدمتِ دین کے جذبہ کے ساتھ رکھی ہے تاکہ طلباء کی علمی و عملی تربیت ایک ایسے ماحول میں ہو جہاں روحانیت، ادب اور سنتِ نبوی ﷺ کی جھلک نمایاں ہو۔

میری تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ وابستہ کریں، کیونکہ یہی تعلیم دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشن کو خلوص کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین